سب سے نیا

لنکس

کراچی میں خاتون کا کٹا ہوا سر ملنے کے بعد دیگر اعضاء ملنے پر خوف و ہراس

2024-12-04     HaiPress

سورس: Pexels.com

کراچی (ویب ڈیسک) اورنگی ٹاؤن میں قصبہ کالونی پراچہ قبرستان کے قریب کچراکنڈی سے مختلف انسانی اعضا ملنے پرعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق پیرآباد تھانے کےعلاقے اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی پراچہ قبرستان کے قریب کچراکنڈی سے مختلف انسانی اعضا ملنے کی اطلاع پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرنے کےلیے فوری طور پرکرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔بعدازاں پولیس نے انسانی اعضا تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیے۔

دوسری جانب 2 روز قبل اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی پراچہ قبرستان سے متصل سوکھے نالے سے تن سے جدا نامعلوم خاتون کا سر ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ خاتون کی شناخت کلثوم کے نام سے کرلی گئی ہے جو خاموش کالونی کی رہائشی بتائی جاتی ہے۔


خاتون کے اہل خانہ نے سرد خانے میں مقتولہ کی شناخت کی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مقتولہ خاتون نے 2 شادیاں کی ہوئی تھی ۔ خاتون نے حال ہی میں کورٹ میرج کی تھی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap