لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران پرتشدد کارروائیوں میں زخمی اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے سی ایم ایچ راولپنڈی پہنچ گئیں -وزیرا علیٰ نے سی ایم ایچ میں زیر علاج رینجرز اور پولیس کے زخمی اہلکاروں کی عیادت کی -وزیر اعلیٰ فرداً فرداً ہر زخمی اہلکار کے پاس خود گئیں اورخیریت دریافت کی-وزیراعلیٰ مریم نواز نے زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کے بلند حوصلوں اور فرض شناسی کو سراہا -زیر علاج زخمی اہلکاروں نے وزیراعلیٰ کو احتجاج کے دوران پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر بے رحمانہ تشدد کے بارے میں بتایا -