سب سے نیا

لنکس

ایک کروڑ 80لاکھ مالیت کے زیورات چرانے والی ملازمہ گرفتار

2024-11-29     HaiPress

سورس: Pexels.com

فیصل آباد (ویب ڈیسک) پولیس نے گھر سے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چرانے والی نوکرانی کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمہ کی نشاندہی پر چوری شدہ زیوارت بھی برآ مد کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق النجف کالونی کے رہائشی محمد زبیر نامی شخص نے پولیس کو درخواست دی تھی کہ اس کی بہو کے 65 تولے کے زیورات گھر سے چوری ہوگئے جن کی مالیت ایک کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ انہیں اپنی گھریلو ملازمہ سحر فاطمہ پر شک تھا جس نے ابتدائی پوچھ گچھ کے نتیجے میں زیوارت کی چوری تسلیم کرلی ہے۔

پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ در ج کرکے اس سے تفتیش کی تو ملزمہ نے چوری شدہ زیورات برآمد کروا دیے جس پر پولیس نے مزید قانونی کارروائی شروع کردی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap