سب سے نیا

لنکس

پی ٹی آئی مظاہرین کو آنسو گیس شیل کہاں سے ملے? خیبرپختونخوا پولیس میں تحقیقات شروع

2024-11-28     HaiPress

پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) نے تمام ڈی آئی جیز سے آنسو گیس سٹاک کی تفصیلات مانگ لیں۔

آج نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج میں مظاہرین کی جانب سے مبینہ طور پر آنسو گیس کے استعمال کے معاملے پر سینٹرل پولیس آفس نے تمام ڈی آئی جیز اور دیگر یونٹس کے سربراہان کو باضابطہ خط لکھ دیا۔محکمہ پولیس کے غیر سیاسی رہنے سے متعلق 21 نو مبر کو خط لکھا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اس ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ پولیس کے پاس موجود آنسو گیس شیل کے ذخیرے کی مکمل جانچ کرے اور اس ڈیٹا کا موازنہ سی پی او اور ریجنل پولیس دفاتر کے پاس موجود سٹاک کے ڈیٹا سے کرے۔

یہ فیصلہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کے بعد کیا گیا ہے، جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ احتجاج کے دوران استعمال ہونے والے شیل خیبر پختونخوا پولیس کے ذخیرے کا حصہ تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap