سب سے نیا

لنکس

"بشریٰ بی بی گرفتارہوں گی جس کے بعد مخلص لوگ نئی پارٹی بنا لیں گے جس کا نام پی ٹی آئی پاکستان ہوگا، فیصل واوڈا کا دعویٰ

2024-11-28     HaiPress

سورس: File Photo

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہےکہ جلد ہی پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے اور بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتار ہوں گی، بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بعد جلد ہی پی ٹی آئی کے مخلص لوگوں کی ایک نئی پارٹی 'پی ٹی آئی پاکستان' بن جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ تحریک انصاف سے ایک ’گدھ‘ نے 9 مئی کروایا اور اُسی نے اقتدار میں گوگی گینگ کے بھی سارے کام کروائے۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی ہی ڈی چوک جانا چاہتی تھی اور پھر فرار ہوگئیں، اگر سنگجانی میں جلسے کرنے پر راضی ہوجاتے تو شاید ان کی کچھ عزت باقی رہ جاتی، اب موجودہ قیادت منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ نے کہا کہ اس خاتون نے ہمارے لیے مصیبت بنائی۔ فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار نہیں ہوں گے لیکن بشریٰ بی بی ضرور گرفتار ہوں گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap