سب سے نیا

لنکس

افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر انڈر 19 سیریز اپنے نام کر لی

2024-11-27     HaiPress

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کا فائنل میچ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کھیلا گیا، فائنل میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 250 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 48 اوورز میں 229 رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔

دبئی کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 250 رنز بنائے۔ برکت اللہ نے 79 اور نازیف اللّٰہ نے 56 رنز اسکور کیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 130 رنز کی شراکت ہوئی۔

پاکستان کے علی رضا اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جواب میں پاکستانی ٹیم 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap