سب سے نیا

لنکس

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بجٹ 2025ء کی منظوری دیدی

2024-11-27     HaiPress

سورس: X/@spagov

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بجٹ 2025ء کی باضابطہ منظوری دے دی۔

سعودی میڈیا کے مطابق سالانہ بجٹ کا حجم 1.184 ٹریلین ریال ہے جو امریکی ڈالروں میں 315 ارب ڈالرز سے زائد بنتا ہے۔

مالی سال 2025ء میں مجموعی اخراجات کا تخمینہ 1.285 ٹریلین ریال ہے جبکہ بجٹ میں خسارے کا حجم 101 ارب ریال ہے جو کہ امریکی ڈالرز میں 26.88 بلین ڈالرز بنتا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے تمام وزیروں اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ مملکت کے ویژن 2030ء کے مطابق ریاست میں سماجی ترقی کے منصوبوں کو شروع کریں تاکہ مملکت کے 2030ء تک کے ویژن کے لیے اہداف کا حصول ممکن ہو سکے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت بجٹ کی منظوری کے لیے خصوصی اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس میں سعودی ولی عہد نے معاشی استحکام، پبلک، نیشنل ڈیولپمنٹ فنڈ اور دیگر ترقیاتی فنڈز کے کردار پر زور دیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap