سب سے نیا

لنکس

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو بسانے والی جماعت اسلام آباد میں دہشتگردی کر رہی ہے: گورنر فیصل کریم کنڈی

2024-11-26     HaiPress

پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں دہشتگردوں کو بسانے والی جماعت اسلام آباد میں دہشتگردی کر رہی ہے۔9 مئی کے ماسٹر مائنڈز آج بھی ریاست پر حملہ آور ہیں۔

"جنگ " کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، شہید اہلکاروں کے اہل خانہ اور ساتھیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔خیبر پختون خوا میں دہشت گردوں کو بسانے والی جماعت اسلام آباد میں دہشت گردی کر رہی ہے۔ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈز آج بھی ریاست پر حملہ آور ہیں، رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھانا ریاست دشمن ٹولے کے مشن کا حصہ ہے۔ ملک دشمن جماعت کی سہولت کاری کرنے والے تمام جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap