سب سے نیا

لنکس

اسلام آباد میں کنٹینر کے پاس نئے نویلے جوڑے کا فوٹو شوٹ

2024-11-25     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی دارالحکومت میں نوبیاہتا جوڑا راستہ بند کرنے کیلئے لگائے گئے کنٹینرز کو فوٹو شوٹ کیلئے منتخب کرکے مشہور ہو گیا۔

دی ٹیلنٹ سٹوڈیوز کے نام سے ایک انسٹا گرام پیج پردلہا اور دلہن کی کچھ تصاویر جاری کی گئیں، ان کنٹینرز پر 804 کا ہندسے سپرے پینٹ سے لکھا ہوا تھا۔ایک تصویر میں دلہن 8 اور 4 کے عین وسط میں کھڑی ہے اور دلہن تقریباً کنٹینر کے پاس، اس فوٹو نے انٹرنیٹ صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ تصاویر وائرل ہو گئیں۔

ان تصاویر کے پس منظر میں جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار چل رہا ہے، ان تصاویر پر سوشل میڈیا پر صارفین اپنی اپنی رائے دے رہے ہیں۔

کچھ صارف اسے ان کی زندگی کا بہترین فوٹو شوٹ قرار دیتے ہوئے نظر آئے، زیادہ صارف نے اس نئے جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap