سب سے نیا

لنکس

اسرائیل نے لبنان سے معافی مانگ لی

2024-11-25     HaiPress

سورس: Pxhere.com

تل ابیب (ویب ڈیسک) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں لبنانی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے پر معافی مانگ لی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لبنانی فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے میں ایک فوجی ہلاک اور 18 زخمی ہوئے تھے۔اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق واقعہ ایک ایسے مقام پر پیش آیا جہاں پہلے سے حزب اللہ سے لڑائی جارہی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فوج اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتی ہے اور وضاحت کرتی ہے کہ وہ لبنانی فوج کے خلاف نہیں بلکہ صرف حزب اللہ کے خلاف لڑرہی ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق اس حادثے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس سے قبل لبنانی فوج کے بیان میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے علاقے ال امیریہ میں لبنانی فوج کے اڈے پر حملے کیا جس سے ایک اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے جبکہ فوجی اڈے کو بھی نقصان پہنچا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap