سب سے نیا

لنکس

گوگل میپ کے کلیئر دکھائے راستے پر جاتے ہوئے گاڑی زیر تعمیر پل سے گرگئی

2024-11-25     HaiPress

سورس: Pexels.com

نئی دہلی (ویب ڈیسک) گوگل میپ کے بتائے گئے راستے پر سفر کرنے والی گاڑی کے زیر تعمیر پل سے گرنے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب بدایوں شہر سے فرید پور قصبے کی طرف جاتی گاڑی بریلی میں رام گنگا ندی پر زیر تعمیر پُل سے نیچے جا گری۔

50 فٹ کی بلندی سے گرنے پر گاڑی میں سوار 2 بھائیوں سمیت 3 نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اہلخانہ کے مطابق نوجوان گوگل میپ کی رہنمائی میں سفر کر رہے تھے، جی پی ایس نے پُل کا راستہ کلیئر دکھایا لیکن آگے جا کر پُل موجود نہیں تھا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے زیر تعمیر پُل پر کوئی رُکاوٹ لگائی ہوتی تو افسوس ناک حادثہ پیش نہ آتا، پولیس کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap