سب سے نیا

لنکس

کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانیوالی متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کاشکار

2024-11-25     HaiPress

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے اندرون و بیرون ملک جانے والی متعددپروازیں منسوخ اور تاخیر کاشکارہو گئیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق کراچی سے دبئی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609،کراچی سے تہران جانے والی ایران ایئرکی پرواز آئی آر813،کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522منسوخ ہو گئی،اسی طرح کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،502،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125منسوخ ہو گئیں۔

کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 تین گھنٹے ،کراچی سے لاہور ایئربلو کی پرواز پی اے 402 چار گھنٹے تاخیر کا شکارہو گئی۔

کراچی سے لاہورایئر سیال کی پرواز پی ایف 143،145،کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310،کراچی سے لاہورپی آئی اے کی پرواز پی کے 306اورکراچی سے گوادر پی آئی اے کی پرواز پی کے 503منسوخ ہو گئیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap