سورس: Pxhere.com
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت بھر کے پرائیویٹ سکولوں میں بڑھتی ہوئی فیس والدین کے لیے پریشانی کا باعث بن گئی ہے جس نے قابل استطاعت اور معیاری تعلیم تک رسائی پر بحث کو جنم دیا ہے۔
بہت سے پرائیویٹ ادارے غیر نصابی سرگرمیوں، کتابوں اور ٹرانسپورٹ کے اضافی چارجز کے ساتھ بہت زیادہ ٹیوشن فیس کا مطالبہ کرتے ہیں جس سے متوسط طبقے کے خاندانوں پر بھاری مالی بوجھ پڑتا ہے۔ یہ خدشات سوشل میڈیا پر متعدد صارفین کی طرف سے اٹھائے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میری بیٹی اگلے سال گریڈ 1 شروع کرے گی اور یہ ان اسکولوں میں سے ایک کی فیس شیڈول ہے جو تعلیم کے بہانے لاکھوں لے رہے ہیں۔