سورس: Pexels.com (creative commons license)
اوسلو (ویب ڈیسک) ناروے کی ملکہ میٹی میریٹ کے بیٹے میرئیس بورج ہوئیبے کو مبینہ طور پر ریپ کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ناروے کی ملکہ میٹی میریٹ کے بیٹے میرئیس بورج ہوئیبے کو حراست میں لیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 27 سالہ میرئیس بورج کو پیر کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک ایسی خاتون کا ریپ کیا جو بے ہوشی کی حالت میں اور مزاحمت کرنے کی قابل نہیں تھیں تاہم حکام نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔