سب سے نیا

لنکس

14 دوستوں کو قتل کرنے والی لڑکی کو سخت سزا سنا دی گئی، تہلکہ خیز انکشافات

2024-11-21     HaiPress

سورس: Pxhere.com

بینکاک (ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں دوستوں سے قرض لے کر انہیں زیر دینے والے خاتون کو سزائے موت سنادی گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس نے 36 سالہ سررات رنگسیوتھاپورن کو 2015 سے لے کر گزشتہ سال تک کل 14 افراد کے قتل میں ملوث قرار دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سررات جوئے کی لت میں مبتلا تھی اور اس نے اپنے دوستوں سے قرض لے رکھا تھا، وہ جن دوستوں سے قرض لیتی انہیں زہر دے کر قتل کردیتی اور ان کے زیورات اور دیگر قیمتی اشیا چرالیتی۔

سررات کے سابق شوہر نے گزشتہ سال خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اس نے سررات کے ایک سابق بوائے فرینڈ کو زہر دینے میں اس کی مدد کی تھی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap