سب سے نیا

لنکس

بھارتی ٹائیکون گوتم اڈانی پر امریکہ میں فرد جرم عائد

2024-11-21     HaiPress

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ٹائیکون گوتم اڈانی پر نیویارک کی عدالت نے مبینہ فراڈ سکیم میں فرد جرم عائد کردی۔ گوتم اڈانی، ساگر اڈانی سمیت پانچ دیگر افراد پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق گوتم اڈانی پر حکومت سے معاہدے کیلئے سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے کا الزام ہے،خبر ایجنسی کے مطابق گوتم اڈانی پر امریکی سرمایہ کاروں کو گمراہ کرنے کا بھی الزام ہے۔


نیو یارک میں دائر کیے گئے مجرمانہ الزامات 62 سالہ گوتم اڈانی کے لیے تازہ ترین دھچکا ہیں۔استغاثہ نے فرد جرم عائد کرتے ہوئے بھارتی بزنس مین پر الزام عائد کیا ہے کہ گوتم اور دیگر سینئر ایگزیکٹوز نے اپنی قابل تجدید توانائی کمپنی کے ٹھیکے حاصل کرنے کیلئے بھارتی حکام کو ادائیگیوں پر رضامندی ظاہر کی تھی جس سے 20 سال میں 2 ارب ڈالر سے زائد کا منافع حاصل ہونے کی توقع ہے۔

ان کا یہ گروپ 2023 سے امریکا میں سرگرم ہے، جب ایک ہائی پروفائل کمپنی نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں اس پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا تھا۔

واضح رہے گوتم اڈانی بھارت کے امیر ترین افراد میں سے ایک ہیں، جن کی کاروباری سلطنت بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں سے لے کر قابل تجدید توانائی تک پھیلی ہوئی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap