سورس: Screengrab
پشاور (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور مذاکرات کی اجازت مانگنے نہیں گئے۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ علی امین نے بانی پی ٹی آئی سے پوچھا کہ اگر مذاکرات کیلئے اپروچ کیا جاتا ہے تو پھر کیا کرنا چاہیے جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کی مخالفت نہیں کی اگر ہمارے تین مطالبات اور اہداف پر مذاکرات ہوں تو پھر کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں 5 اور 10 ہزار لوگ لانے کا پیغام بانی پی ٹی آئی کا ہے، پارٹی میں کوئی گروپنگ نہیں ہے۔
شیخ وقاص نے پریس کانفرنس میں مذاکرات کی بات مان لی جبکہ اس سے پہلے انہوں نے حکومت اور پی ٹی آئی کے رابطوں پر دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی خبر کو فیک نیوز قرار دے کر کہا تھا، کہ حکومت اور پی ٹی آئی کا کسی سطح پہ کوئی رابطہ نا ہے نا ہوسکتاہے،