سب سے نیا

لنکس

توشہ خانہ ٹو کیس کے چالان میں یہ واضح نہیں مرکزی ملزم کون ہے؟بیرسٹر سلمان صفدر کے درخواست ضمانت پر دلائل

2024-11-20     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ نیب، ایف آئی اے، پولیس اور الیکشن کمیشن نے بھی توشہ خانہ کیس کیا ہے،ایک گراؤنڈ یہ بھی ہے اس کیس کو رجسٹر کرنے میں ساڑھے 3سال کی تاخیر ہے ،جس کیس میں جرم واضح نہ ہوتو کیس مزید انکوائری اور ضمانت کا ہے،الزام ہے بانی پی ٹی آئی نے ذاتی مفاد کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا،اس چالان میں یہ واضح نہیں مرکزی ملزم کون ہے؟

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی،ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہاکہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے لیکن میڈیا میں پہلے سے ہے کہ ضمانت ہو جائے گی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ میڈیا سے خود کو مستثنا کرلیں،میڈیا میں کہا جاتا ہے کہ جان کر بیمار ہو گیا، جان کر نہیں آیا، میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے تو ان کا کاروبار کیسے چلے گا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ گزشتہ حکومت نے توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتائی تھی،ہم پوچھتے تھے تو توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائی جاتی تھیں،ہائیکورٹ میں گزشتہ حکومت کاموقف تھا کہ توشہ خانہ تحائف کاکسی کو پتہ نہیں ہونا چاہئے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap