سورس: Wikimedia Commons
ممبئی (ویب ڈیسک) روہت شرما بھارت کے مشہور کرکٹر اورٹیم کے کپتان ہیں، وہ اپنی شاندار بلے بازی، خاص طور پر محدود اوورز کی کرکٹ میں اور قائدانہ صلاحیتوں کے لیے دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ ان کا شمار موجودہ دور کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے۔
روہت شرما نے 2007 میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا،ان کا ٹیسٹ ڈیبیو 2013 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوا۔انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز 2007 کے ورلڈ کپ میں کیا، جہاں بھارت نے ٹائٹل جیتا تھا، روہت کی سب سے بڑی اننگ 264 رنز کی ہے، جو ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا اسکور ہے۔
روہت شرما نے فلیٹ میں ایک منی تھیٹر بھی قائم کر رکھا ہے جس میں انہوں نے ایک بڑا ٹی وی سیٹ اور پلے اسٹیشن رکھا ہوا ہے، وہ فارغ اوقات میں اس روم میں اپنا وقت گزارتے ہیں۔
ان کا فلیٹ 6000 اسکوائر فیٹ پر محیط ہے اور اس میں 4 لگژری بیڈ رومز ہیں، اپارٹمنٹ میں انہوں نے پوجا پاٹ کے لیئے ایک مندر بھی بنایا ہوا ہے