سب سے نیا

لنکس

بھارت میں دیور اور بھابھی نے محبت میں مبتلا ہو کر انتہائی بڑا قدم اٹھا لیا

2024-11-19     HaiPress

کوٹا (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں آئے روز جرائم کی خبریں منظر عام پر آتی رہتی ہیں لیکن اب دیور اور بھابھی کے درمیان محبت کی سنسنی خیز کہانی نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں دیور اور بھابی نے ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو کر زہر کھا لیا جس کے باعث دیور کی موت ہو گئی جبکہ بھابھی ہسپتال میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بھابھی سنیتا کے ساتھ زہر کھانے والے دیور وشنو نے اتوار کو علاج کے دوران دم توڑ دیا۔پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دونوں تقریباً ایک ہفتے پہلے اپنے گھر سے نکلے تھے، اس کے بعد ادھر ادھر گھومتے رہے۔

پولیس کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے محبت کا سلسلہ چل رہا تھا۔ وشنو غیر شادی شدہ تھا۔ وہیں سنیتا کے دو بچے بتائے جاتے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap