سورس: Pxhere.com
اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) کے چیئرمین علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این) کا استعمال غیر شرعی دئے جانے کے اعلامیے پر وضاحت جاری کردی ہے۔
چئیرمین سی آئی آئی نے کہا کہ ملک میں وی پی این کا ”مثبت استعمال“ بہت کم ہے کیونکہ یہ زیادہ تر گمنام طور پر ”غیر اخلاقی مواد“ تک رسائی کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ انہوں نے صارفین پر زور دیا کہ وہ اپنے وی پی اینز کو رجسٹر کرائیں تاکہ ٹریس ایبلٹی کو یقینی بنایا جا سکے اور ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک نمازی نے جمعہ کی نماز کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا، ہم نے سوال کی وضاحت کی اور کونسل نے پریس ریلیز جاری کرنے کا انتخاب کیا۔