سورس: Wikimedia Commons
نیویارک (ویب ڈیسک) دوسری بار امریکا کے صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کے ذلت آمیز انخلاء کے ذمہ دار جرنیلوں اور دیگر حکام کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے" این بی سی نیوز" نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ 2021 میں افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلاء کی چھان بین کے لیے کمیشن قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے ساتھیوں سے مشاورت بھی کی ہے۔