سورس: instagram
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو کی اہلیہ صاحبہ نے اپنی شادی شدہ کامیاب زندگی کے بارے میں پہلی بار ذاتی نوعیت کی باتیں مداحوں کے ساتھ شیئر کر دی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں شادی سے پہلے بھی تھوڑی بہت میچور تھی اور زندگی کی تلخ حقیقتوں سے واقف تھی اور کچھ دور اندیش بھی تھی۔ اداکارہ صاحبہ کا کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد آنے والی زندگی کی پریشانیوں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا حالانکہ مجھے ڈرایا بھی گیا کہ ہم دونوں کے خاندانوں میں بہت فرق ہے نبھا نہیں پاؤ گی۔