لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ہم مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں بیٹھے رہیں گے، ورکرز مطالبات کیلئے اپنی جانیں دینے کیلئے تیار ہیں۔ جبکہ شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ اصل احتجاج ڈی چوک پر ہی ہے، میلے، مویشی منڈیاں یا موٹروے میں بیٹھنا ایسا ہے جیسا بنوں یا کرک میں انڈس ہائی وے بند کردیں۔
تفصیلات کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہماری پارٹی بڑی آرگنائزڈ جماعت ہے، میرے پاس ہر احتجاج کی ویڈیو موجود ہے، ہم نے ورکرز سے کہا ہے کہ پرامن رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی جو کام کررہی ہیں وہ سیاست نہیں، ہمیں صرف اللہ کی ذات سے امید ہے۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ سی کو اچھا لگے یا نہیں 24 نومبر کو اپنا کردار ادا کروں گا، اصل احتجاج ڈی چوک پر ہی ہے، میلے مویشی منڈیاں یا موٹروے میں بیٹھنا ایسا ہے جیسا بنوں یا کرک میں انڈس ہائی وے بند کردیں۔
انہوں نے کہا کہ 24 نومبر کو مجھے فرائض دیں تو دیکھیں پارٹی میں کتنا دم خم ہے۔ کریڈٹ مار کھانے سے ملتا ہے، ٹوئٹر پر بیٹھ کر دو لائنیں لکھنے سے نہیں، کوئی فراض دے نہ دے ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، مجھے کسی سے کوئی گلہ نہیں، کوئی اگر مجھے سائیڈ پر رکھتا ہے تو پارٹی کا نقصان ہے۔