سب سے نیا

لنکس

چیمپئنز ٹرافی، آئی سی سی نے بھارت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے 

2024-11-17     HaiPress

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کے دباؤ پر پاکستان میں چیمپینز ٹرافی کے ٹور سے آزاد کشمیر اور بلتستان کو نکال دیا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ یکم دسمبر کو آئی سی سی کے چیئرمین کا منصب سنبھالنے والے جے شاہ نے آئی سی سی سے کہہ دیا تھا کہ پاکستان کا چیمپینز ٹرافی کے ٹور میں آزاد کشمیر اور بلتستان کو شامل کرنے کا فیصلہ یکسر ناقابلِ قبول ہے۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپینز ٹرافی کا ٹور کراچی، لاہور اور راولپنڈی تک محدود رکھنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے آزاد کشمیر اور بلتستان کے حوالے سے آئی سی سی میں تحریری اعتراض داخل کیا تھا۔

جمعرات کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا تھا خبردار پاکستان! 16 نومبر کو پاکستان میں چیمپینز ٹرافی کا ٹور اسلام آباد سے شروع ہو رہا ہے۔ پی سی بی نے بتایا تھا کہ ٹرافی اسکردو، مری، ہُنزہ اور مظفرآباد بھی لے جائی جائے گی۔

استفسار کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے اب تک پاکستان کو نہیں بتایا ہے کہ وہ اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیوں کر رہا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap