سب سے نیا

لنکس

فرح اقرار نے اقرارالحسن کی تیسری شادی پر کیا پیغام بھیجا تھا؟ جانیے

2024-11-15     HaiPress

سورس: Instagram/fara_yousaf

لاہور (ویب ڈیسک) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق نیوز اینکر ہیں۔ انہوں نے کئی مشہور نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز میں بطور میزبان کام کیا ہے۔

نجی ٹی وی" آج نیوز" کے مطابق فرح اقرار مشہوراینکر اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ ہیں، وہ اس وقت لاہور میں مقیم ہیں اور کامیابی کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل چلارہی ہیں۔ وہ اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر روزانہ وی لاگ پوسٹ کرتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اقرار الحسن کی تیسری شادی کے بارے میں کھل کر بات کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کی خواتین گھر بنانے والی ہوتی ہیں، وہ رشتے میں اپنا حصہ ڈالتی ہیں۔ وہ کئی مواقع پر سمجھوتہ کرتی ہیں۔ جہاں تک میرے معاملے کا تعلق ہے میں پہلے سے ہی جانتی تھی کہ میرے شوہر کی ایک بیوی ہے اور میں نے اسے اس کے خاندان کے ساتھ قبول کیا۔ میں ان سب کو اپنے ساتھ لے کر چلنا چاہتی تھی۔ میں نے کبھی ان کے خاندان کے ساتھ مقابلے کے بارے میں نہیں سوچا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap