سب سے نیا

لنکس

کراچی میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد

2024-11-14     HaiPress

سورس: Representational Image

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے، مقتولہ کو اس کے شوہر نے منصوبہ بندی کرکے قتل کیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی ۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی اور آبائی تعلق لاڑکانہ سے تھا ۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 16/A منگل بازار کے قریب گھر سے خاتون کی گلا کٹی لاش ملی اطلاع ملنے پر شاہ لطیف تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال منتقل کیا کیا گیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap