سب سے نیا

لنکس

بھارت کے انکار کے بعد اب آئی سی سی کے پاس آخری حل کیا ہے؟ بڑا انکشاف

2024-11-13     HaiPress

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے بورڈز سے رابطے شروع کردیے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کے معاملے پر پاکستان نے ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے بورڈز سے رابطے شروع کردیے۔ذرائع کے مطابق بھارت کے انکار کے بعد آئی سی سی کے پاس آخری آپشن ممبر بورڈز کی ووٹنگ ہے، پاکستان نے ووٹنگ میں کامیابی کے لیے بھی تیاری شروع کردی۔

چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی 6 ٹیمیں پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں، بھارت کی ٹیم آخری بار ایشیا کپ 2008 میں پاکستان آئی تھی، پاکستان حکومت دیگر ممالک کی حکومتوں سے رابطے کرے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap