سب سے نیا

لنکس

حکومت نے عوام میں رنج، غم اور نفرت پھیلائی ہے: شیخ رشید

2024-11-13     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت نے عوام میں رنج، غم اور نفرت پھیلائی ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں، اب سموگ کی وجہ سے کاروبار زندگی مفلوج ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو پتہ ہی نہیں غریب کن حالات سے گزر رہے ہیں، حکومت نے عوام میں رنج،غم اور نفرت پھیلائی ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہہ رہے ہیں کہ انہیں انڈے اور ٹماٹر مارے جا رہے ہیں، کیا عوام آپ کو گلاب کے پھول ماریں۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap