سب سے نیا

لنکس

دیگر ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے، پی سی بی نے بھارت کے آنے سے انکار پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا

2024-11-12     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے چیمپئنزٹرافی کیلئے بھارت کے آنے سے انکار پر حکومتی ہدایت پر آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پی سی بی نے پاکستانی حکومت کے سخت موقف سے آگاہ کردیا،خط میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کی ٹھوس وجوہات بھی دریافت کیں،

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ دیگر ٹیمیں پاکستان آ سکتی ہیں تو بھارت کو کیا مسئلہ ہے،چیمپئنزٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی ہوگا، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے بغیر بھی پاکستان چیمپئنزٹرافی کرا سکتا ہے،بھارت کی جگہ کسی اور ٹیم کوبھی بلوایا جا سکتا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap