سب سے نیا

لنکس

احتساب عدالت کراچی شرجیل میمن ودیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس  میں  رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہم، آج 3بجے تک جمع کرانے کا حکم

2024-11-11     HaiPress

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت شرجیل میمن و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہم ہو گئی، عدالت نےنیب حکام پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگرآج بھی رپورٹ جمع نہ کرائی تو چیئرمین نیب کو لکھیں گے،آج ہر صورت اثاثوں کا تخمینہ لگا کر 3بجے تک رپورٹ دیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں شرجیل میمن و دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالتی حکم کے باوجود نیب تفتیشی افسر رپورٹ پیش نہ کر سکے،عدالت نےنیب حکام پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے عدالت کو کیا سمجھ رکھا ہے،نیب کے تاخیر ی حربے اور چالاکی سمجھتے ہیں،آپ کو 3دن کا وقت دیا تھا، کیوں رپورٹ جمع نہیں کرائے،اگرآج بھی رپورٹ جمع نہ کرائی تو چیئرمین نیب کو لکھیں گے،ہمیں پتہ ہے عدالت کے باہر آپ نیب والے کمنٹس دیتے ہیں،مجھے پتہ ہے یہ جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں،آج ہر صورت اثاثوں کا تخمینہ لگا کر 3بجے تک رپورٹ دیں،آج اگر عدالت 8بجے تک کھلتی ہے تو کھلی رہے گی،نیب پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ ہمیں مزید مہلت دی جائے،عدالت نے پراسیکیوٹر کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ کوئی مہلت نہیں دی جائے گی، آپ نے اعتبار کھو دیا، اپنے سٹاف کو بھی بارہا کہا کہ آپ کو یاد دلائیں، عدالت نے نیب کواثاثوں کے تخمینہ لگانے کا حکم دیدیا اور سماعت 3بجے تک ملتوی کردی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap