سب سے نیا

لنکس

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

2024-11-11     HaiPress

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمان بن عبدالعزیز سمیت دیگر اعلیٰ سعودی حکام نے وزیراعظم شہبازشریف کا استقبال کیا۔پاکستانی سفیر احمد فاروق سمیت دیگر سفارتی افسران بھی موجود تھے۔وزیراعظم پیر کے روز عرب اسلامک سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور یہ اجلاس مسئلہ فلسطین کے حل اور غزہ کی صورتحال کے حوالے سے منعقد کیا جارہا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap