برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے لئے آج کوئی اہم خبر ہو سکتی ہے، کسی پرانے عزیز یا دوست سے بھی ملاقات کا امکان ہے اور جو لوگ بدنظری میں ہیں وہ اپنی نظر لازمی اتاریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن لوگوں نے سفر کرنا ہے ان کے لئے اب آسانیاں پیدا ہوں گی اور جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں وہ اس سے نکلنے میں آج راستہ تلاش کر لیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ایک جانب سے روزگار کے حوالے سے اچھی اور اہم خبر آ سکتی ہے، جو لوگ عرصہ دراز سے کسی مسئلے میں الجھتے ہوئے تھے۔ ان کے لئے اب آسانیاں پیدا ہوں گی۔