سب سے نیا

لنکس

 لڑکی کو تیزاب پلانے کا واقعہ, چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن کا نوٹس ، ملزم کے حوالے سے اہم پیش رفت

2024-11-08     HaiPress

ساہیوال ( ڈیلی پاکستان آن لائن )ساہیوال کے تھانہ فرید ٹاؤن کی حدود میں 16 سالہ لڑکی کو رشتہ سے انکار پر تیزاب پلانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حنا پرویز بٹ کے نوٹس لینے کے بعد ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب وومن پروٹیکشن کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے فوری طور پر ساہیوال کا دورہ کیا اور ٹیچنگ ہسپتال میں متاثرہ لڑکی سے ملاقات کی۔ حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی کے خاندان کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ایس پی انویسٹی گیشن نے کیس کی تفصیلات اور اب تک ہونے والی تفتیشی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور پنجاب حکومت متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور ایسے مجرمان کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دی جائیں گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap