سب سے نیا

لنکس

جنوبی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں

2024-11-08     HaiPress

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں جام شہادت نوش کرنیوالے پاک فوج کے 4اہلکاروں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 38 سالہ نائب صوبیدار تائب شاہ شہید کا تعلق ضلع ٹانک سے ہے ،نائب صوبیدار تائب شاہ شہید نے زندگی کے 20 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا ،نائب صوبیدار تائب شاہ شہید کے سوگواران میں والدین اور اہلیہ شامل ہیں ۔

دوسرے جوان لانس نائیک گلاب زمان شہید کی عمر 30 سال ہے ،لانس نائیک گلاب زمان شہید کا تعلق ضلع کرک سے ہے ،لانس نائیک گلاب زمان شہید نے 9 سال تک وطن عزیز کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیا ۔

تیسرے جوان لانس نائیک حبیب اللہ شہید کا تعلق ضلع اورکزئی سے ہے ،28 سالہ لانس نائیک حبیب اللہ شہید نے 7 سال تک پاکستان کے دفاع کی جنگ لڑی ۔

چوتھے جوان ضلع کرک کے رہائشی لانس نائیک مزمل محمود شہید کی عمر 37 سال ہے، لانس نائیک مزمل محمود شہید نے7 سال تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سرانجام دیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap