سب سے نیا

لنکس

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

2024-11-05     HaiPress

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش شکست پر بھارتی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سنیل گواسکر کاکہناتھا کہ نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، بیٹرز کو بالکل پتہ نہیں چلا کہ تکنیکی لحاظ سے ٹرننگ پچ پر کیسے کھیلنا ہے،بیٹرز میں ٹیمپرامنٹ کی کمی نظر آئی، ایسی پچز پر جلد بازی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

سابق کپتان کاکہناتھا کہ نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز میں تین صفر سے شکست ایک نئی پستی ہے، بھارتی ٹیم کچھ برسوں سے ہوم گراؤنڈ پر شاندار کھیلتی رہی ہے،انگلینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کم بیک کرتے ہوئے سیریز میں کامیابی حاصل کی، نیوزی لینڈ کیخلاف نتیجہ غیرمتوقع رہا،ان کاکہناتھا کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا سے تو توقع کی جا سکتی تھی کیونکہ ان کے پاس پلیئرز ایسے تھے،نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت سے اچھا کھیلے گی اور حیران کرے گی اس کی توقع نہیں تھی،انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز بھارتی ٹیم کے مستقبل کا فیصلہ کرے گی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap