سب سے نیا

لنکس

لاہور سموگ: موٹر سائیکلوں کے سٹینڈ بند، چنگ چی رکشوں پر بھی پابندی عائد

2024-11-05     HaiPress

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے انتظامیہ نے کارروائیاں تیز کردیں۔


انتظامیہ نے گرین لاک ڈاون ایریاز میں موٹرسائیکلوں کے سٹینڈ بند اور چنگ چی رکشوں پر پابندی لگا دی ہے۔


ایس پی ٹریفک سٹی منیر ہاشمی کے مطابق شملہ پہاڑی کے ارد گرد کا علاقہ گرین لاک ڈاو¿ن ایریا قرار دیا جا چکا ہے جس کے باعث ایجرٹن روڈ پر شاہین کمپلیکس اور نادرا دفتر کے باہر موٹرسائیکل سٹینڈز ختم کردیے گئے ہیں۔


منیر ہاشمی نے بتایا کہ ایمپریس روڈ، ایجرٹن روڈ، ڈیورنڈ روڈ اور ڈیوس روڈ سے شملہ پہاڑی کی جانب چنگ چی رکشوں کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے۔


انہوں نے مزید بتایا کہ گرین ایریاز میں سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے، شہر بھر میں دھواں پھیلانے والی گاڑیوں کےخلاف بھی بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap