سب سے نیا

لنکس

سندھ اسمبلی میں آئینی بنچز کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

2024-11-04     HaiPress

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی میں آئینی بنچز کے قیام کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی کی زیر صدارت اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں آئینی بنچز کے قیام کے لئے قرارداد کی تحریک پیش کی گئی، قرارداد صوبائی وزیر پارلیمانی امور و داخلہ ضیاء لنجار نے پیش کی، ایوان میں ارکان اسمبلی نے رائے شماری میں حصہ لیا۔

ایم کیو ایم ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ارکان نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر قرارداد کی حمایت کی، جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے قرارداد پیش کرنے کی مخالفت کی۔

وزیر پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 202 اے کے سب کلاز 6 کے تحت قرارداد لانا ضروری تھا، یہ آئینی تقاضا ہے۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap