سب سے نیا

لنکس

پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے: یوسف رضا گیلانی

2024-11-04     HaiPress

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم ناگزیر ہے۔


اسلام آباد میں ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام 27 ویں پائیدار ترقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام صدر اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا یہ چیلنج پائیدار ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔


یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے پائیدار ترقیات اہداف کو قومی ترقی کے ایجنڈے سے ہم آہنگ کیا، پاکستان کی پارلیمنٹ ماحول دوست توانائی پر منتقل ہونے والی پہلی پارلیمنٹ ہے۔


چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ نظم و نسق سمیت دیگر شعبوں میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت بڑھ گئی ہے، ذائی تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، پائیدار ترقی کے عمل میں خواتین اہم شراکت دار ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap