سب سے نیا

لنکس

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا ڈولفن ایان کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر بڑا قدم اٹھالیا 

2024-11-01     HaiPress

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا ڈولفن ایان کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کر دی۔

ایس پی سٹی احسان شاہ کے مطابق متاثرہ خواجہ سرا نے ایف آئی اے سائبرکرائمز میں درخواست دی ہے کہ اس کی 2023 میں بنائی گئی ویڈیو وائرل کی گئی ہے۔ایس پی احسان شاہ کے مطابق چارسدہ میں ملزم کو خواجہ سرا کی نازیبا وڈیو بنانے پر سزا ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دو سال پرانی ہے۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواجہ سرا نے متعلقہ تھانے سے رابطہ نہیں کیا۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو بنانےکا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانےکی ہدایت کی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap