سب سے نیا

لنکس

سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزہ فیس نہیں ہوگی، وفاقی وزیر داخلہ

2024-10-31     HaiPress

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزہ فیس نہیں ہوگی، سکھ یاتریوں کو ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے میں ویزہ ملے گا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا سے آئے سکھ یاتریوں کے 44 رکنی وفد نے ملاقات کی اور سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں مہمان بنایا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکی سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، یو ایس پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان میں ویزہ آن آرائیول کی سہولت موجود ہے، ہم نے کسی کو مسئلہ نہیں ہونے دینا، چاہے سال میں 10 بار آئیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap