سب سے نیا

لنکس

کراچی: نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینکے کے جرم میں ماں اور 2 بیٹوں کو 14، 14 سال قید

2024-10-31     HaiPress

سورس: Representational Image

کراچی (ویب ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک کر زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزمان ماں اور 2 بیٹوں کو 14، 14 سال قید کی سزا سنادی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے نوجوان لڑکی پر تیزاب پھینک کر زخمی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔عدالت نے ملزمہ عذرا، اس 2 بیٹوں جبران عرف سنی اور فرحان کو 14، 14 سال قید کی سزا سنادی۔

عدالت نے ملزمان کو 10 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا بھی سنائی ہے۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزمان کو 6 ماہ قید مزید بھگتنا ہوگی۔

مدعی کے وکیل لیاقت گبول ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملزمان نے بجلی کے تار اونچے کرنے کا مشورہ دینے پر مسماة چندہ پر تیزاب پھینکا تھا۔

تیزاب سے 22 سالہ چندہ کا چہرہ اور جسم کے دیگر حصے جھلس گئے، ملزمان کیخلاف سرجانی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے سسر شمشاد مسیح کی مدعت 13 اگست 2019 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap