سب سے نیا

لنکس

’’کراچی میں مرد عورتوں کو ایک بار دیکھتے ہیں اور ۔۔‘‘پاکستانی اداکارہ عائشہ طور کے بیان نے نئی بحث چھیڑ دی  

2024-10-31     HaiPress

سورس: Instagram/aytoorofficial

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ و ماڈل عائشہ طور نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں کراچی اور دیگر شہروں میں مردوں کے رویے پر بات کی۔ عائشہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں بہت سے مسائل جیسے بجلی، پانی اور چوری چکاری ہیں، مگر اس کے باوجود انہیں کراچی کے لوگ پسند ہیں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق عائشہ طور نے کہا کہ کراچی کے مرد حضرات اگرچہ سڑکوں پر خواتین کو ایک بار دیکھتے ہیں، لیکن فوری طور پر اپنی راہ لے لیتے ہیں اور دوبارہ تنگ نہیں کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ خواتین کے لیے مسائل کھڑے کریں۔

عائشہ نے مزید کہا کہ پنجاب میں اترتے ہی ثقافتی فرق واضح طور پر محسوس ہوتا ہے اور انہیں کراچی اس لحاظ سے زیادہ بہتر لگتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور اسلام آباد میں مردوں کا غلبہ نمایاں نظر آتا ہے جبکہ کراچی میں صورتحال مختلف ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap