سب سے نیا

لنکس

انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ، پاکستانی فائٹر نے بھارتی حریف کو شکسست دیدی

2024-10-31     HaiPress

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان نے لاہور میں ہونے والے انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے اپنے نام کرلیے، بھارتی فائٹرز پاکستان فائٹرز کے سامنے بے بس نظر آئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ہال میں آئی ٹی ایف تھری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ینٹم ویٹ ٹائٹل مقابلے میں پاکستان کے رفیق آفریدی نے بھارت کے پردیپ کو شکست سے دو چار کیا جبکہ فیدر ویٹ ٹائٹل مقابلے میں پاکستان کے رضا نے بھارت کے روی کو مات دیکر چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستانی فائٹرز بلال حسین، حاذق چانڈیو، زاہد خان، اعجاز احمد اور مجاہد بیگ نے بھی بھارتی فائٹرز کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ افغانستان کے خلاف ہونے والی تین فائٹس میں پاکستان کے صرف مصعف آصف نے کامیابی اپنے نام کی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap