سب سے نیا

لنکس

مشہور بالی ووڈ شخصیت کی گھر سے لاش برآمد

2024-10-31     HaiPress

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ انڈسڑی کے فلم ایڈیٹر نشاد یوسف اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نشاد یوسف گزشتہ رات کوچی اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے ہیں، نشاد کی موت کی خبر کی تصدیق آج صبح فلم ایمپلائز فیڈریشن آف کیرالہ کی جانب سے کی گئی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے موت کی تصدیق کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

یونین کی جانب سے کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’نشاد یوسف، فلم ایڈیٹر، جنہوں نے بدلتے ہوئے ملیالم سنیما کے مستقبل کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کیا اچانک دنیا سے چلے گئے ہیں جس پر فلمی ڈائریکٹرز یونین کی جانب سے تعزیت کی جاتی ہے‘۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap