سب سے نیا

لنکس

سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کا معاملہ،بل جمعہ کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

2024-10-29     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافے کیلئے قومی اسمبلی میں بل جمعہ کو پیش کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق پارلیمانی ذرائع کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد17سے بڑھا کر 23کی جائےگی،سپریم کورٹ چیف جسٹس سمیت 23ججز پر مشتمل ہوگی۔ ججز کی تعداد بڑھانے کا بل حکومت کی جانب سےپیش کیا جائے گا، بل نجی کارروائی کےدن بیرسٹر دانیا ل چودھری پہلےہی پیش کر چکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی ترمیم پر مشاورت جاری ہے،بل کی منظوری کیلئے قومی اسمبلی اجلاس میں جمعے تک توسیع کردی گئی،ترمیم شدہ شیڈول کے مطابق اجلاس آج ختم ہو جانا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap