سب سے نیا

لنکس

 26 ویں ترمیم کو تماشا اور اس میں شامل افراد جعلساز ہیں :حافظ نعیم 

2024-10-28     HaiPress

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم ایک تماشا ہے جو لوگ بھی اس میں شامل تھے انہوں نے دھوکا اور جعلسازی کی ہے، یہ لوگ اپنی اجارہ داری کیلئے ایسے فیصلے کر رہے ہیں۔


سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساز باز کرکے 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کا حلیہ بگاڑا گیا، اب تین سینئر جج ہوں گے وہ یہ دیکھیں گے کہ ہمارے فیصلے کیا ہوتے ہیں کہیں حکومت ناراض تو نہیں ہو رہی اور خود بخود انصاف کمپرومائز ہوگا۔


انہوں نے کہا کہ یہ اپنی مرضی کی عدلیہ اپنی مرضی کا عدل اور انصاف کا نظام بنائیں گے۔حافظ نعیم نے مزید کہا کہ تنخواہ داروں سے تو ٹیکس کاٹ لیا جاتا ہے آئی پی پیز سے ٹیکس کیوں نہیں لیتے؟ عوامی رائے اور عوامی راج سے ہم بھی بل ادا نہیں کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ نافرمانی کی تحریک چلائیں لیکن آپ سیدھی انگلیوں سے گھی نہیں نکلنے دیں گے تو ہمارے پاس تمام آپشن موجود ہیں۔


امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے نام پر دو ہزار ارب روپے سے زائد پیسے چند خاندانوں کو دیے گئے، بجلی کے بھاری بھرکم ٹیکسوں سے چند لوگوں کے پیٹ بھرے جا رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے خلاف ن لیگ، پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم بات نہیں کرتی، سارے کے سارے اس نظام سے فائدے حاصل کرنے والے لوگ ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap