سب سے نیا

لنکس

کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

2024-10-28     HaiPress

رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن)خان پور میں کراچی سے لاہور جانے والی گرین لائن ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ گرین لائن ایکسپریس تین نمبر پلیٹ فارم سے روانہ ہوئی، گیٹ نمبر 94 پر کانٹے کی فنی خرابی سامنے آئی جس کے بعد ڈرائیور نے کانٹا بروقت دیکھ کر ٹرین روک لی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ ڈرائیور سائیڈ سے انجن کے دو وہیل ڈی ریل ہو کر دوبارہ پٹڑی پر چڑھ گئے جس کے بعد ڈرائیور نے فوری ٹرین روکنے پر ٹرین کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔

موقع پر تھانہ ریلوے کے اے ایس آئی یوسف مہر موجود تھے، بعد ازاں گرین لائن ایکسپریس کو 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap