سب سے نیا

لنکس

'سیکیورٹی ضروری' دکی میں کوئلہ کان پرفائرنگ کے بعد 17 روز سے کام بند

2024-10-28     HaiPress

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) دکی میں کوئلہ کان پرفائرنگ واقعے کے بعدکانوں میں کام 17روزسے بند ہے۔


ضلعی انتطامیہ کا بتانا ہے کہ کوئلہ کان مالکان اورکان کن فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی تک کام سے انکاری ہیں۔


اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ اورکان کنوں کی سفارشات پرغورکیاجارہا ہے جبکہ حکومت دکی انتطامیہ،کان مالکان، مزدوریونین اورقبائلی معتبرین کےساتھ رابطے میں ہے۔


واضح رہے کہ دکی میں 11 اور 12 اکتوبرکی درمیانی شب کوکوئلہ کانوں پرفائرنگ میں 21کان کن جاں بحق اور7 زخمی ہوئے تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap