سب سے نیا

لنکس

اسرائیلی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنادیا، فوجی تنصیبات کو محدود نقصان پہنچا، ایرانی ایئرفورس

2024-10-27     HaiPress

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے اپنے فضائی دفاع کے ذریعے اسرائیلی حملوں کو کامیابی سے ناکام بنادیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی ایئرفورس کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا۔

ایران کی فضائی دفاعی فورس نے تہران، خوزستان اور ایلام صوبوں میں فضائی تنصیبات کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جارحیت کو کامیابی سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ایرانی فورس نے بیان میں کہا کہ مجرم ناجائز صیہونی حکومت نے کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کی ہماری وارننگ کو نظرانداز کیا اور آج صبح تہران، خوزستان اور ایلام کے صوبوں میں فوجی تنصیبات پر حملہ کیا، تاہم ایرانی مربوط فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے اس جارحیت کا مقابلہ کیا، اگرچہ حملوں سے کچھ مقامات پر محدود نقصان پہنچا ہے جس کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں نے قریبی فاصلے سے متعدد میزائل داغے، جو ایران نے میزائل دفاعی نظام کے زریعے مارگرائے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق مہر آباد اور امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹس پر صورتحال معمول پر ہے، تہران صوبے کے ارد گرد کی فضائی حدود میں دشمن کے اہداف کو کامیابی سے مار گرایا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق تہران کے مغرب میں پاسداران انقلاب کے فوجی مراکز پر کوئی میزائل حملہ کامیاب نہیں ہوا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap